i پاکستان

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک ہی روز 11ملزمان ہلاکتازترین

April 29, 2026

پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک ہی روز میں 5 مبینہ مقابلے ہوئے جس میں 11 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں6 ملزمان مارے گئے، مبینہ مقابلے ڈیفنس، اقبال ٹائو ن اور چوہنگ میں ہوئے۔اس کے علاوہ شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ساہیوال میں بھی سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی