i پاکستان

پنجاب میں رمضان میں 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازتتازترین

February 17, 2026

وزیراعلی پنجاب نے رمضان میں رات 10 بجے دکانیں بند کروانے کے احکامات پر عملدرآمد روکتے ہوئے 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دیدی جبکہ مستحقین کو وفاق اور صوبائی حکومت سے 23 ہزار روپے تک ڈبل امداد ملے گی۔ جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک میں بازار، کمرشل سٹورز، بیکریز، ہوٹلز اور دکانوں کے اوقات کار کا فیصلہ کر دیا گیا۔ وزیراعلی نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی رمضان میں ختم کر دی جائے۔دوسری جانب وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی طرف سے رمضان پیکیج کے الگ الگ اعلانات کے تحت لاکھوں مستحقین کو رمضان میں 23 ہزار روپے امداد ملے گی

وزیر اعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ 21 لاکھ افراد کو 13 ہزار روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے مستحقین شامل ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے اعلان کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سوشیو اکنامک سروے کے مطابق 40 لاکھ مستحقین کو 10 ہزار روپے فی کس فراہم کئے جائیں گے۔ لاہور میں جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دو لاکھ مستحقین کو 13 ہزار ملیں گے وہیں سوشیو اکنامک سروے کے مطابق 60 ہزار سے زائد مستحقین کو 10 ہزار روپے بھی دئیے جائیں گے، سوشیواکنامک سروے کے تحت لاہور میں 20 ہزار اے ٹی ایم کارڈ زکی تقسیم جاری ہے، دوسرے مرحلے میں 25 ہزار اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں 10 ہزار اے ٹی ایم کارڈز دئیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی