پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں ائیر بیسز اور ہوائی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں و گوشت پھینکنے پر پابندی ہوئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا اور پنجاب بھر میں پابندیوں کا اطلاق 30 روز کیلئے ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں، احکامات صوبہ بھر میں قائم کمرشل ائیرپورٹس کی حدود میں بھی نافذ العمل ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی