i پاکستان

پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان،محکمہ موسمیاتتازترین

March 09, 2026

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود،رات کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کا موسمی آئوٹ لک جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق مغربی ہواں کے بڑھتے اثرات کے باعث بہار کے موسم میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے۔سندھ میں مارچ سے مئی کے دوران بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارشیں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی