i پاکستان

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام لاگو،ریسٹورنٹ سیکٹر میں 50 فیصد رعایتتازترین

July 10, 2026

پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام لاگو کردیا گیا ہے،ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست حکومت کو منتقل ہو گا۔بیوٹی پارلرز، سیلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے ، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ پر بھی 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔اسی طرح ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادائیگی کرنا ہوگی،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کیش ادائیگی پر 16 فیصد اورڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد ٹیکس ہوگا۔ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ، شہری پکی رسید نہ دینے والے فوڈ آپریٹرز کیخلاف شکایات درج کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی