i پاکستان

پنجاب میں عیدالاضحی پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمالتازترین

May 29, 2026

پنجاب میں عیدالاضحی پر صفائی آپریشن کے لیے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ستھرا پنجاب ترجمان کے مطابق عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے دن پنجاب بھر سے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور باقیات ٹھکانے لگائیں۔ترجمان نے بتایا کہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہیکہ وزیراعلی مریم نواز صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں، صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، تمام شہروں اور دیہات میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے چار لاکھ 84 ہزار ورکرز مصروف عمل ہیں، الائشیں اٹھانے لگانے کے بعد گلی، محلوں،سڑکوں کو عرق گلاب سے دھویا جا رہا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی