پنجاب میں گندم سیزن کی آمدکے پیش نظرصوبائی کابینہ نے گندم پالیسی 2026 کی منظوری دیدی۔گندم خریداری مہم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں اورگندم کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی خریداری شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔کسانوں کو بروقت ادائیگی کیلئے پی ایس آئی ڈی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اس کے علاوہ سرپلس اور خسارے والے اضلاع کے درمیان گندم کی منتقلی کا بھی پلان تیارکرلیاگیاہے۔ گوداموں اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آر ایف پیز کھول دیے گئے ہیں ۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 8 اپریل سے پنجاب میں گندم کی خریداری متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی