i پاکستان

پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت‘ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیاتازترین

March 06, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار منانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار منانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کوہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر ساٹھ روز کے اندر فیصلہ کریں۔عدالت نے حکم دیاکہ چیف سیکرٹری لاہور کے علاوہ باقی اضلاع کو بسنت کی اجازت نہ دینے کے امتیازی سلوک کے متعلق فیصلہ کریں ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کوآئین کے آرٹیکل پچیس اور چار کے تحت دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے بارے اپنی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے چیف سیکرٹری کو فیصلہ کرنے سے قبل درخواست گزار کو بھی سننے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے خاتون اشبا کامران کی درخواست پر فیصلہ سنایا،خاتون اشبا کامران نے پورے پنجاب میں بسنت تہوار منانے کی اجازت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا،درخواست میں پنجاب حکومت اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی