i پاکستان

پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا،شرمیلا فاروقیتازترین

September 16, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، انہوں نے سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت ہر چیز کو مس ہینڈل کرتی ہے، ان لوگوں نے سہیل آفریدی کو خواہ مخواہ پنجاب کے اندر ہیرو بنا دیا، سہیل آفریدی سندھ میں بھی آئے، اور ہر ضلع میں گئے، یہاں تک کے لاڑکانہ میں چند لوگوں سے خطاب بھی کیا، بلاول بھٹو نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو ویلکم کیا، سہیل آفریدی تین چار دن بعد واپس چلا گیا، لیکن اب پنجاب میں کون سی گھبراہٹ ہے؟اگر آپ اتنے ہی نااہل ہیں اور اس طرح کی حرکتیں کریں گے تو آپ ان کو موقع فراہم کررہے ہیں، سندھ پر بڑی تنقید کی ہے، لیکن ہم نے ان کو جواب بھی نہیں دیا۔شرمیلافاروقی نے کہا عوا م کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے کیلئے کسی وزارت کی ضرورت نہیں اگر پیٹرول ڈیزل لیوی کم کردی جائے، عوام کو ریلیف مل جائے گا، یہ نان ریونیو ٹیکس ہے، یہ حکومت نے اپنا خسارہ پورا کرنے کیلئے ٹیکس لگایا ہوا ہے، اگر ایف بی آر کے اندر 7کھرب روپے کا ٹیکس لیکج ہے

اس کا آدھا حاصل کرلیا جائے تو لیوی لگانے کی ضرورت نہ ہو، اسی طرح 10 روپے ڈیلر مارجن کم ہونا چاہیئے، غیرمعمولی حالات میں اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں، کسٹم ڈیوٹی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کہاں جاتا ہے؟ملک میں کونسا خاطر خواہ کلائمیٹ چینج پر کام ہورہا ہے؟ گیس بجلی کے قرضوں میں پورا کیا جارہا ہے، ڈسکوز پیسے کھا رہی ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو پیٹرولیم لیوی پر عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ڈیزل کی قیمت دیکھیں؟ کسان استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ونڈ فال کمائے ان کی جیب سے پیسہ نکالا جائے، فی لیٹر پر 5روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی لی جاتی ہے، یہ پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ڈسکوز عوام کے پیسے کھا رہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالنے کا آسان ذریعہ بنا لیا ہے، عوام کو ریلیف دینا ہے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں، حکومتی وزرا عوام کو بیٹھ کے بیوقوف بنا رہے ہیں، وفاقی وزرا کے پیسے کم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ڈائون اور رائٹ سائزنگ کرنی پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی