پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنی کی لیز منسوخ کر کے پرائیویٹ کمپنی کو دے دی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے وڑچھاراک سالٹ لیزمائن کے سیکشن کو نیلام کر دیا اور راک سالٹ مائن کی لیز ایک نجی کمپنی کو دے دی ہے۔پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ 20کروڑ کا پنک سالٹ معاہدہ ہو چکا ہے ہماری بات کا نوٹس نہ لیا تو ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔جنرل سیکرٹری سی بی اے پی ایم ڈی سی رائے مظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وڑچھا سالٹ مائن کی لیز کی مدت 2032 تک تجدید کی تھی اب بغیر بتائے لیز ایک اورنجی پارٹی کو دے دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی