i پاکستان

پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہتازترین

June 08, 2026

پنجاب حکومت نے ماحول دوست اور جدید سفری سہولتوں کے فروغ کیلئے پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں 10 ہزار ای بائیکس شامل کی جائیں گی جبکہ شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔پنجاب ہائوسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز کیلئے جگہ فراہم کرے گی،شہری اہم رہائشی اور کمرشل علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔حکام کے مطابق اس منصوبے سے لاہور میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے، جس سے شہر میں فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

لی پارک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اور دیگر ادارے بھی منصوبے کا حصہ ہونگے،طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لئے کم لاگت جدید سفری سہولت میسر آئے گی،شہری موبائل ایپ کے ذریعے ای بائیک حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے کم لاگت اور جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔سیکرٹری ہائو سنگ کے مطابق ای بائیکس سروس سے ٹریفک دبائو، ایندھن اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی، سموگ اور آلودگی میں کمی کے لئے جدید منصوبے متعارف کروارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی