i پاکستان

پنجاب بھر سے37 ہزار افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹتازترین

July 29, 2026

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 37 ہزار افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی جبکہ 214 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7254 خواتین، 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11145، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11137، غیر قانونی مقیم 14709 غیر ملکی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی