i پاکستان

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاریتازترین

April 06, 2026

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 34 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 201 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6868 خواتین جبکہ 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں تاہم ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10665، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11114 اور غیر قانونی مقیم 12206 غیر ملکی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی