لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ،بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع کردیاگیا۔تفصیل پنجاب میں پلاسٹک کیخلاف کریک ڈائون تیزکردیاگیاصرف چارماہ میں 9 لاکھ 37 ہزارکلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے گئے۔75مائیکرون سیکم تھیلیوں پرجلد مکمل پابندی ہوگی،انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز، بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، وارننگ کا دور ختم ہوگیا،سنگین خلاف ورزی پرفوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج ہوگی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ لاہورمیں سب سے زیادہ جرمانے،دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں،ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست، فیلڈ آپریشنز میں تیزی کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی