پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرمیں آئو ٹ ڈور ڈرون اڑانے پرمکمل پابندی برقرار ہے،دفعہ144کے تحت کھلی فضامیں ڈرون اڑانے پرعائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرڈرون کے استعمال پرپابندی عائدکی،ہالز اورمارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پرعائدہوگی،قانون نافذکرنے والے اورانٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنی قرار دئیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی