لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو پہلا پرچہ ریاضی کا لیا جائے گا، 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش جبکہ 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا، پیکٹا صرف 4 مضامین کا امتحان لے گا، باقی پیپرز سکول لے گا۔تمام طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچے، امتحانی مراکز میں موبائل فون، سمارٹ واچ اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، امیدواروں کیلئے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی ہوگا جبکہ طلبا بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ساتھ لائیں گے۔ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کیلئے جیومیٹری باکس لانے کی اجازت ہوگی، امتحان کا وقت صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک مقرر کیا گیا ہے، امتحان کے دوران اضافی شیٹس نہیں دی جائیں گی، فراہم کردہ جوابی کاپی ہی استعمال ہوگی، امتحان ختم ہونے سے پہلے کسی امیدوار کو امتحانی ہال چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی