i پاکستان

پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریبتازترین

July 16, 2026

پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے لاہور میں تعینات چینی قونصل خانے کے نوجوان سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی، جبکہ لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی صدر امینہ حسن شیخ کی قیادت میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد نوجوان ارکانِ اسمبلی اور نوجوان سفارتکاروں کے درمیان روابط کو فروغ دے کر پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانا تھا۔تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور چین کی 75 سالہ دیرینہ دوستی کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا اور اسے مزید مستحکم بنانا نوجوان قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی