i پاکستان

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتی کیس،پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے7اکتوبر کو طلبتازترین

September 09, 2026

اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے کہاکہ پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور کیس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی