i پاکستان

پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہارتازترین

September 16, 2026

چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔اس حوالے سے اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کے پیکج کا ہمیں نہیں معلوم، حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر اب کسٹمر اور پیٹرول پمپ اونر آپس میں لڑیں گے۔ادھر پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ نے کہا حکومت نے سبسڈی کا اعلان کردیا مگر یہ نہیں بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو یہ پیسے کیسے واپس ملیں گے؟۔واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے فی لیٹر فیول پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز اسلام آباد سے ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی