وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔اپنے ایک بیان میں جنید انوار نے کہا کہ مچھلی و سمندری مصنوعات کی برآمدات کی مالیت میں 74.4 فی صد اضافہ ہوا ہے، اور پہلی سہ ماہی میں صرف مچھلی کی برآمدات 61 ہزار 679 میٹرک ٹن ہو گئیں۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں برآمدات کے حجم میں 74.8 فی صد اضافہ ہو چکا ہے، مالی سال 2025-26 میں ماہی گیری کے شعبے نے 568 ملین ڈالر کمائے۔وزیر بحری امور نے کہا کہ روسی منڈی کا کھلنا ماہی گیری شعبے کی نمایاں کامیابی ہے، یورپی یونین کی سمندری خوراک منڈی تک رسائی آسان بنائی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیری مصنوعات کی عالمی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانا ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی