i پاکستان

پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی ، بھارت بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا، درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بندتازترین

May 02, 2026

مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا رہا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا تھا۔شکست خوردہ مودی سرکار نیحقائق کو چھپانے کیلئے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا، بھارت کے پاکستان کے یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سے شکست کا واضح اعتراف تھا۔ماہرین کے مطابق میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر بھی پسپائی بھارت کی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی