i پاکستان

پہلگام فالس فلیگ، گمراہ کن بھارتی بیانیہ مستند حقائق کے سامنے غلط ثابتتازترین

April 30, 2026

پہلگام فالس فلیگ کے بعد گمراہ کن بھارتی بیانیہ مستند حقائق کے سامنے غلط ثابت ہو گیا۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ مستند حقائق کے سامنے جلد ہی غیرموثر ہو گیا، پہلگام ڈرامے کے فوری بعد منظم بھارتی سازش کے تحت پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا، ہندو انتہا پسند حلقوں اور گودی میڈیا نے بغیر کسی مستند ثبوت کے پاکستان مخالف گمراہ کن بیانیے کو آگے بڑھایا۔بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام ڈرامے کے مبینہ ہلاک شدگان کی تصاویر اے آئی سے تیار شدہ پائی گئیں، عالمی میڈیا نے بھارتی فوجی افسراوراسکی اہلیہ کی ہلاکت کا بے بنیاد دعوی بھی حقائق کیساتھ مسترد کرکے انہیں زندہ قرار دیا۔

بھارت کے اپنے اندر سے بھی گمراہ کن بیانیہ کے برعکس بھارتی حکومت کے ناقص سکیورٹی نظام پر سوالات اٹھے، تاہم بھارتی حکومت پہلگام ڈرامے کی حقیقت پر اٹھنے والیسنجیدہ سوالات کا بھی تاحال کوئی موثرجواب نہیں دے سکی۔عالمی ماہرین کے مطابق من گھڑت دعوں پر مبنی پاکستان مخالف گمراہ کن بھارتی بیانیہ مستند اورمضبوط شواہد کے بغیر زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا، مودی حکومت پاکستان مخالف بے بنیاد بیانیے سے بھی بھارتی سکیورٹی نظام کی سنگین خامیوں کوچھپانے میں ناکام رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی