وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی۔اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں عزت ہو رہی ہے، پہلے پاکستان تنہائی کا شکار تھا لیکن اب ہرعالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی، پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار ہو تو اس کانتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ہے، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا اور وزیراعظم ہر فورم پر فلسطین کی بات کرتے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی