i پاکستان

پیس فار لیڈر شپ مباحثہ، پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشتگردی کے بھارتی الزامات کا جواب دیدیاتازترین

September 28, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل کے تحت پیس فار لیڈر شپ مباحثے میں بھارتی الزامات کا جواب دے دیا۔بھارت نے سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب قونصلرگل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندیکے پیس فارلیڈر شپ مباحثے میں بھارتی مقف کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وفد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ پاکستانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑنے اور جھوٹے بیانییکا پروپیگنڈا کرنیکی بھارتی کوششیں افسوسناک ہیں، جموں و کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع خطہ اور 75 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈیپر ہے، سلامتی کونسل کی قرارداداقوام متحدہ کے زیرانتظام استصواب رائیکے ذریعے کشمیرکے مستقبل کے فیصلیکا مطالبہ کرتی ہے۔ قیصر سروانی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے کوبھارتی اسپانسرشپ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، دونوں دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں متعدد حملے کرچکی ہیں۔ پاکستانی مندوب نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کلبھوشن کی گرفتاری اور اعتراف جرم بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا ثبوت ہے، عالمی برادری بھارت کو مزید استثنا دینے کا متحمل نہیں ہوسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی