وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھے جانے کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے ایک ہفتے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت او ایم سیز کو قیمتوں کے فرق کی ادائیگی کرے گی جبکہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی