i پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی ذمہ داری 100فیصد وزیراعظم کی بنتی ہے ،اسد عمرتازترین

March 12, 2026

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی ذمہ داری 100فیصد وزیراعظم کی بنتی ہے، حکومت نے 15دن بعد قیمتوں میں ردوبدل کا اپنا بنایا ہوا نظام خود توڑ دیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر اپنا بنایا ہوا نظام خود توڑ دیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز وقت سے پہلے اضافہ کیا۔حکومت نے عوام کی جیب سے پیسانکال کر نجی سرمایہ دار کی جیب میں ڈال دیا، ابھی تو 15دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے جس کے تحت قیمتیں نہیں بڑھنا تھیں۔فارمولے کے تحت پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پہلے اوگرا کی سمری بنتی ہے پھر منظوری کیلئے وزیراعظم کے پاس جاتی ہے لیکن یہاں یہ فارمولہ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی ذمہ داری 100فیصد وزیراعظم کی بنتی ہے۔یہ ٹیکنیکل چیز نہیں تھی، لیکن فیصلہ کیا گیا جو قیمت 15دن کے بعد بڑھنی تھی اس کو بڑھا کر پیسے کا بڑا حصہ نجی سرمایہ دار کی جیب میں ڈال دیا جائے۔مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ نیب کیس کیسے بننا بچے گا؟ کہا گیا کہ قیمت اس لئے بڑھائی گئی ہے کہ اگر قیمت نہ بڑھاتے تو پیٹرول ڈیزل کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اگلے دن حکومتی ذمہ دران کے بیانات ہیں کہ ابھی مزید قیمت بڑھنی ہے۔ تو قیمت بڑھنے کے بیانات کے باوجود اب قلت کیوں پیدا نہیں ہورہی؟اب ان لوگوں کی نیت کیا تھی؟ یہ اللہ تعالی جانتا ہے، مجھے لگتا یہ نااہلیت ہے، دوسرا یہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی