سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیزجو پیٹرول اورڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر لیا گیاتھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگرملوں کو چینی برآمد کرنیکی اجازت دی تھی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی