i پاکستان

پیٹرولیم قیمتوں پراہم اجلاس،تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی پرعوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاقتازترین

March 28, 2026

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت مشرق وسطی میں کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں پرجائزہ اجلاس ہوا،وزارت خزانہ کیمطابق ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق نظام کوجلدحتمی شکل دینے پراتفاق کیاگیا،شرکا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کومستحکم اورذخیرہ وافر قرار دیا، اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں نے پیٹرول بچانے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دیا،خیبرپختونخوا نے تیل سپلائی مینجمنٹ کوخطے سے بہترقراردیا،بریفنگ میں بتایاگیاکہ حکومت کے پاس مالی گنجائش محدود ہے اورمحتاط فیصلوں کی ضرورت ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کو آمدن کا بڑا ذریعہ قرار دیا گیا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے معیشت کو مستحکم رکھنے کی ہدایت کے ساتھ سبسڈی اصلاحات پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی