i پاکستان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلانتازترین

September 12, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ایک بیان میں ایندھن کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کی تھی، حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھاجو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے، 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی