i پاکستان

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئےتازترین

March 11, 2026

مشرق وسطی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی)کے وافر ذخائر دستیاب ہو چکے ہیں اور پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 4 بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہو گئے ہیں۔پورٹ قاسم پر ARIES نامی جہاز کے ذریعے 11 ہزار میٹرک ٹن، جبکہ اٹلانٹک اور ایک اور جہاز کے ذریعے 12، 12 ہزار میٹرک ٹن گیس پہنچ گئی ہے۔مزید برآں، ULLSWATER نامی جہاز 3700 ٹن اور MD23 نامی جہاز 3500 ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔

عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت 225 روپے فی کلو ہے، لیکن گیس مافیا امریکا ایران کشیدگی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر عوام سے 350 سے 400 روپے فی کلو وصول کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطی کی صورتحال سے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 200 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے اور آبنائے ہرمز کی بندش سے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان نئے کنسائمنٹس کی آمد سے آنے والے دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی