i پاکستان

پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو گئی، بقا کیلئے صوبوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا ،خواجہ آصفتازترین

September 04, 2026

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت ختم ہو گئی جو اپنی بقا کیلئے صوبوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری قابل احترام ہیں لیکن وہ اور موجودہ قیادت پیپلزپارٹی کو اپنا مقام واپس دلانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام مفلوج ہو گیا، مربوط بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹس کے بغیر ملکی نظام نہیں چل سکتا اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تویہ نچلی سطح پر بھی نظر آنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے 3،2سال سے جو رویہ رکھا ہوا ہے اس میں تھوڑی ترمیم کرنا پڑے گی، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ سب کو پتہ ہے ٹیکنالوجی اتنی ایڈوائس ہوچکی ہے کہ کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، برطانیہ میں بیٹھ کر بات کرنے کے بجائے آپ آکر اپنے والد سے کیوں نہیں ملتے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ملاقات سے کسی نے نہیں روکا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کسی قومی ایشوپر اس سسٹم میں رہ کر کسی جگہ بھی بات نہیں کی، پی ٹی آئی والے آتے ہیں وہ صرف بانی کی بات کرتے ہیں ،اس طرح نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی