i پاکستان

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان ہے نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ، طلال چوہدریتازترین

August 07, 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان ہے نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ہے، ڈھائی سال بعد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے، اسی طرح 5سال پورے ہوجائیں گے۔ اتحاد بھی اسی طرح چلے گا یہ احساس پیپلزپارٹی کو ہے اور مزید احساس بھی ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سسٹم کے مفاد میں بھی یہی ہے کہ موجودہ اتحاد اسی طرح چلتا رہے۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان ہے، نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ہے۔طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کے اس دعوے کی تردید کردی کہ ان کے پاکستانی شناختی کارڈ ایکسپائر ہوچکے ہیں اور کہا کہ ان کے بیٹے ڈیجیٹل آئی ڈی لے کر بھی پاکستان آسکتے ہیں، وہ آئیں توہم ملاقات کروادیں گے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مزاج سیاسی نہیں ہے، جب تک ان کے سیاسی لوگ سیاسی فیصلے نہیں کریں گے کسی تحریک کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،ان کے پاس تمام آپشن ختم ہونے کے بعد اب ہمدردی کارڈ رہ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی