i پاکستان

پیک ٹائم میں بجلی فراہمی میں بہتری، لوڈشیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی ،ترجمان پاور ڈویژنتازترین

April 22, 2026

ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے لگی اور لوڈ شیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے بیان کے مطابق صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی۔ ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، اکنامک لوڈ منیجنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی