i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع، 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکمتازترین

July 23, 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230 سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماوں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر ،سنگجانی جلسہ ،سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر ،روف حسن، عبدالقیوم نیازی اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماوں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ ترنول، رمنا ،آبپارہ، سیکریٹرٹ اوردیگر میں مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی