i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حافظ عدنان خان انتقال کر گئےتازترین

May 13, 2026

پی ٹی آئی کے رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے۔ پارٹی رہنمائو ں و کارکنان نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حافظ عدنان خان کچھ عرصے سے بیمار تھے،وہ 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کے بعد جیل میں قید رہے اور سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو گئے تھے۔جیل سے رہا ہونے کے بعد ان کی طبیعت مسلسل ناساز رہی، گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ان کا شمار ملتان میں پی ٹی آئی کے متحرک اور سرگرم رہنمائو ں میں ہوتا تھا، ان کا انصاف یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے میں اہم کردار رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی