i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت،6 ملزم گرفتار،گاڑی ضبطتازترین

August 01, 2026

لاہورمیں غالب مارکیٹ کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پر شوٹرز کی سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس نے شوٹرز کو لانے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر حاصل کی گئی،ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا لی،ملزمان گلبرگ تک گاڑی پر جبکہ اس سے اگے کلینک تک موٹر سائیکل پر آئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی منصوبہ ساز اور شوٹرز کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی