i پاکستان

پی ٹی آئی والے بہنوں کوخوش کرنے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں، شیر افضل مروتتازترین

December 11, 2025

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بہنوں کوخوش کرنے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بیرسٹر گوہر کو مین آف دی میچ قرار دیا، جس کا مقصد پارٹی کے اندر سیاسی صورتحال اور کارکردگی کو نمایاں کرنا تھا۔ایک انٹرویو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران محسوس کرتے ہیں کہ پارٹی درست سمت میں نہیں جا رہی اور فیصلے مناسب نہیں ہو رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کچھ رہنما بہنوں کو خوش کرنے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں، جس سے پارٹی کے اندراتحاد اوراعتماد متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانی پارٹی کو اپنے رویے اور فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ پارٹی عوامی توقعات کے مطابق اپنی سمت درست کرسکے اور سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھ سکے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ممبر ان نے کہا مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی طرف جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے کہنے پرکرائی گئی، پا رلیمانی پارٹی کے ممبران نے کہا کہ ہم ٹکرا وکی سیاست نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی