i پاکستان

پی ٹی آئی نے حکومت کو ریلیف دلوانے کیلئے جلسہ منسوخ کرایا،نورین خانتازترین

April 09, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا جلسہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے منسوخ کروایا تاکہ حکومت کو ریلیف دیا جا سکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نورین خان کاکہناتھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر حکومت کو ریلیف دیا گیا، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے بدلے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں کیا گیا۔ نہ ہی فیملی ملاقاتوں کے لیے کوئی موثر آواز اٹھائی گئی اور نہ ہی ان کی غیرقانونی قیدِ تنہائی کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی