صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر کوئی بانی کے بعد خود کو لیڈر کہتا ہے،بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے طیش میں آتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے۔ محمود خان اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا جس نے بسنت منائی اس سے پتہ کرلیں ہم تو سارا دن احتجاج میں تھے۔جنید اکبر نے آڈیو لیک کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا میں نے یہ کب کہا استعفی دے رہا ہوں، یہ کہا اگر مجھے بولنے کا وقت نہیں دیا جائے گا تو سپیکر سے کہہ کر الگ سیٹ الاٹ کرائو ں گا۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی، جھگڑے اور شکوے یہ سب چلتا رہے گا۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے، میں نے کہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہو گا، جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف ہوتا ہے، دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز نے وزیر اعلی اور شہباز شریف نے وزیر اعظم بننا ہے، مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیراعلی بنے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی