i پاکستان

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب متحد ہیں، بیرسٹر گوہرتازترین

June 01, 2026

چیئرمین ہی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانء پی ٹی آئی کی حکومت ہے، سہیل آفریدی کو بانء پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی