سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لانگ مارچ کیلئے 50 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ میں وہ 50 لاکھ روپے خود سہیل آفریدی کے حوالے کریں گے، یہ رقم لانگ مارچ کے انتظامات اور دیگر ضروری اخراجات کیلئے استعمال کی جائے گی۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران ان کے قافلے میں جتنے بھی افراد شریک ہوں گے، ان کے اخراجات بھی وہ خود برداشت کریں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ مارچ کیلئے گاڑیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اس سلسلے میں بھی مالی انتظام کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان کو شورٹی کی مد میں 15 لاکھ روپے فی گاڑی جمع کروائے گئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے تک کی شورٹی بھی جمع کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور شرکا کیلئے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی