پی ٹی آئی نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے لئے درخواست جمع کرادی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2 مئی کو مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی جلسے سے خطاب کریں گیپی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی