i پاکستان

پی ٹی آر او ترمیمی بل 2026 میں موجود ابہام اور وضاحت طلب نکات کو دور کیا جائے گا،شزہ فاطمہتازترین

June 19, 2026

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں ضروری تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل کے متن میں موجود ابہام اور وضاحت طلب نکات کو دور کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں شزا فاطمہ نے کہا کہ بل میں شامل بعض الفاظ کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے، جس کے پیش نظر مناسب ترامیم کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ زمین کے اوپر ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق بل میں ابہام موجود ہے، جسے دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے 5 کروڑ روپے تک جرمانے سے متعلق خدشات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ صرف اسی صورت میں عائد ہوگا جب زمین یا جائیداد کے مالک اور متعلقہ فریق کے درمیان باہمی رضامندی سے معاہدہ طے پانے کے بعد اس کی خلاف ورزی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی