i پاکستان

پی ٹی آئی لاہورجلسہ، عدالت کی درخواستوں پرلارجربینچ بنانے کی سفارشتازترین

September 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نیپی ٹی آئی کے لاہور میں جلسہ سے متعلق درخواستوں پرلارجربینچ بنانے کی سفارش کردی۔ پی ٹی آئی کی لاہورمیں جلسے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدرنے عالیہ حمزہ سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے ریماکس دیتے ہوئے کہا یہ فائل 10منٹ میں چیف جسٹس کے پاس بھجوائی جائیں گی،یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس کی آئینی تشریح ہونا ضروری ہے،یہ معاملہ ایک بارہی سیٹل ہوناچاہیے،جلسے کی اجازت اورجلسہ روکنے سے متعلقہ تمام درخواستیں لارجربنچ کو بھجوا رہے ہیں۔جسٹس فاروق حیدر نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کہتے ہیں آپ نے اسلام آبادمیں بھی جلسہ کیا، آپ کے مطابق جلسہ کرناآپکاآئینی حق ہے مگرآپ پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت سیاستدعا کی کہ کیس کو آج ہی سماعت کیلیے مقررکیاجائے،بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی