i پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، پشاور میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتویتازترین

October 06, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کردئیے گئے۔پشاور بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا،جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی