i پاکستان

پی ٹی آئی کی کارکردگی سے نالاں خیبر پختونخوا کے شہریوں کا وزیراعلی کی تبدیلی کا مطالبہتازترین

September 29, 2026

خیبر پختونخوا کے شہری پی ٹی آئی کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں جس پر شہریوں نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پالیسی و نظام میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا۔خیبرپختونخوا کے شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ان لوگوں کا کوئی عملی کام نظر نہیں آتا، بس اڈیالہ یا ڈی چوک جانے کے نعرے سننے کو ملتے ہیں۔ صوبے میں صرف چہروں کی تبدیلی نہیں، پالیسی اورنظام کی تبدیلی انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے اور اس کے رہنماں پر پابندی عائد کی جائے۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو دہشتگردی کے خاتمے کے ئئے مثر اور بہتر حکمت عملی اپنائے، پولیس کے آپریشنل اختیارات اور انتظامی ڈھانچے کو سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی