i پاکستان

پی ٹی آئی کا حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہتازترین

March 07, 2026

پی ٹی آئی نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا،سیاسی کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام پر "مہنگائی بم" قرار دیا،کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔سیاسی کمیٹی اعلامیے میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کووڈ کی عالمی وبا اور عالمی منڈیوں کے دبائو کے باوجودعوام کو ریلیف فراہم کیا،حکومت پیٹرولیم لیوی کے بوجھ میں کمی کر کے عوام کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے جھٹکے سے بچائے ۔حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے،ایک طرف سرکاری جہازوں اور پرتعیش مراعات کی ریل پیل ہے،دوسری طرف غریب عوام کے لیے پیٹرول کی قیمتیں پہنچ سے باہر کر دی گئی ہیں،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی