i پاکستان

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون میں سخت حفاظتی انتظاماتتازترین

September 21, 2022

اسلام آباد میں ریڈ زون میں جانے والے داخلی راستوں کوکنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی لانگ مارچ یا دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو شپنگ کنٹینرز سے سیل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، پیرا ٹروپرز اور ایف سی فورس کے 30,000 اہلکار طلب کیے ہیں جن میں سے 20,000 پنجاب، 4,000 خیبر پختونخوا اور 6,000 رینجرز اور ایف سی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی