i پاکستان

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلئے نیب سے مدد طلبتازترین

June 04, 2026

پبلک اکائونٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کو ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق زیرِ جائزہ مالی بے ضابطگیوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملات بھی شامل ہیں۔ پبلک اکانٹس کمیٹی ون نے اجلاس کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 50 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں اسپیشل ڈیپارٹمنٹل اکانٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے اور آڈٹ اعتراضات کے ازالے کے لیے مثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی