سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں، سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہوگیا جس پر چیف جسٹس نے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی